اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت نے آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ کیس میں عام شہریوں کی جانب سے دائر درخواستیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔ جبکہ نوازشریف جائیداد نیلامی کے عدالتی احکامات پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ضمنی ریفرنس فائل کرنا تھا ہم شامل تفتیش ہوگئے۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی کا تبادلہ ہوگیا تھا۔ اب تیاری کیلئے کچھ وقت چاہئے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سماعت 4 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔ جبکہ پرانی درخواستوں کی بحالی کیلئے متفرق درخواست پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔