سیاستدان انتخابی منشور میں محنت کشوں کی بہبود کیلئے اعلان کریں :خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر) محنت کشوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے  مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں عام انتخابات کے موقعہ پر اپنے انتخابی منشور میں محنت کشوں کی بہبود کیلئے اعلان کریں کہ وہ ملک میں عام بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے قومی صنعت، زراعت اور تجارت کو ترقی دینگے اور ضروریات زندگی کی اشیاء میں بے پناہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا خاتمہ کرینگے اور محنت کشوں کے بنیادی حق تنظیم سازی اور آجروں سے اجتماعی سوداکاری پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور آئی ایل او کی منظور شدہ کنونشنز کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائینگے۔ کمسن بچوں سے جبری محنت کا خاتمہ کرینگے اور ہر بچے،بچی کو یکساں معیاری تعلیم کی فراہمی آئین پاکستان کے مطابق یقینی بنائینگے۔ خواتین کو مساوی اجرت کی ادائیگی اور جنسی ہراسگی سے پاک ماحول کو یقینی بنائینگے۔خورشیداحمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا مسائل حل کرانے کیلئے اپنے منشور میں ان مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائیں ۔

ای پیپر دی نیشن