لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سائیکل کلچر فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سائیکل کلچر و صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کی خصوصی سائیکل ایپ متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔سائیکل کلچر فروغ ایپ علیحدہ بھی دستیاب ہوگی۔ پی آئی ٹی بی سے بھی لنک ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سائیکل کلچر فروغ سٹیک ہولڈر کانفرنس میں پرائیویٹ سیکٹرز، بینکس اور سائیکلسٹ کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ کانفرنس میں پی آئی ٹی بی اور ٹیپا پریزنٹیشن دینگے۔ بزنس ماڈل سے متعارف کرایا جائیگا۔ تجاویز لیں گے۔ استنبول چوک تا کینال، صدیق سنٹر مین بلیوارڈ تا لبرٹی دونوں اطراف میں گرین سائیکل لین تقریباً تیار ہے۔