اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی،کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی نے (آئی ایم سی) نے بھوربن میں جنرلسٹ سمٹ میں پاکستان میں تیار کردہ پہلی ایس یو وی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل کرولا کراس متعارف کرا دی ہے۔ سمٹ میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر یاسوشی یویڈا سمیت آٹو صنعت سے تعلق رکھنے والی چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ سمٹ میں کرولا کراس ہائی برڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) کی شکل میں ٹویوٹا کے انقلابی فلسفہ پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انڈس موٹر کے اپنے صارفین کو ماحول دوست گاڑیاں مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سمٹ میں انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کیلئے کرولا کراس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔
انڈس موٹر نے ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل کرولا کراس متعارف کرا دی
Dec 21, 2023