قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرست ِ اعلیٰ انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ر) سے نیشنل  باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے والی واپڈاباسکٹ بال ٹیم نے ملاقات کی۔اِس موقع پر ممبر(فنانس) واپڈا، ممبر(پاور) واپڈا، جنرل منیجر (سپورٹس)، واپڈامینزباسکٹ بال ٹیم منیجراور جنرل منیجر (ہائیڈل) آپریشن، ایڈوائزر (سپورٹس) اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔باسکٹ بال ٹیم سے ملاقات میں چیئرمین واپڈ ا نے نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو مبارک باد دی۔ اْنہوں نے کہا کہ قومی چیمپئن شپ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ٹیم کو ہدایت کی کہ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے پریکٹس اور ٹریننگ سیشنز کی حکمت عملی مرتب کر کے اس پر عمل کیا جائے۔واپڈا گزشہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی ترویج کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36 مینز اور 29 ویمنز ٹیمیں شامل ہیں۔ واپڈا 34 کھیلوں میں قومی چیمپئن اور 22 کھیلوں میں رنر اپ ہے۔

ای پیپر دی نیشن