پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا سلسلہ جاری

Dec 21, 2023 | 10:23

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، لیکن کچھ دیر بعد ہی 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 200 پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر جا پہنچا۔ تاہم پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک دم 822 پوائنٹس مزید گرکر کل کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 822 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 10 پوائنٹس پر آگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

مزیدخبریں