کراچی میں سرما کی نئی سنسنی، کیکڑے کا سوپ ملک بھرکے شوقین افراد کے لیے باعثِ کشش

Dec 21, 2023 | 12:32

ہزاروں لوگ کراچی بندرگاہ کے قریب سی فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کرتے ہیں تاکہ موسم سرما میں خور ونوش کے مختلف مقامات پر پیش کیے گئے مچھلی کے بہترین پکوانوں سے لطف اندوز ہوں۔ ان میں کیماڑی سی فوڈ کا ایک خاص اسٹال کئی سالوں سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کچھ خریدار آگے بڑھنے سے پہلے ایک بڑے ابلتے ہوئے دیگچے پر لٹکی ہوئی "عجیب مخلوق" کے ساتھ محض ایک فوری سیلفی لیتے ہیں لیکن جو لوگ ہمت کر کے اس کا ذائقہ آزماتے ہیں وہ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔

کیکڑے کے سوپ میں مہارت رکھنے والا یہ مخصوص اسٹال ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں زیادہ تر گاہک کیکڑے کے خور ونوش سے ناواقف ہیں۔ایک ریسٹوریٹر اور اسٹال کے مالک عثمان صافی نے عرب نیوز کو بتایا، "جو لوگ پہلی بار آتے ہیں، انھوں نے پہلے اسے آزمایا نہیں ہو گا لیکن ایک بار جب وہ اس کا ذائقہ چکھ لیتے ہیں تو بہت لطف اندوز ہوتے ہیں اور دوبارہ کیکڑے کا سوپ پینے کے لیے آتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ذائقہ لوگوں کو اپیل کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا، جیسے ہی موسم سرد ہوتا ہے تو سمندری غذا کے ساتھ کیکڑے کے سوپ کی طلب بڑھ جاتی ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے مرچ مصالحہ دار کیکڑے سے لے کر امریکہ میں چیزاپیک اولڈ بے سیزننگ والے سٹیم میں تیار کردہ بلیو کریب تک دنیا بھر میں کیکڑوں کے پکوان مختلف انداز میں پسند کیے جاتے ہیں۔ کراچی کے سمندری غذا کے منظر میں 2019 میں کیکڑے کا سوپ کووڈ-19 کے آغاز کے ساتھ ہی متعارف ہوا جس نے اسٹال کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس میں قوتِ مدافعت بڑھانے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔اس سڑک پر اب تین سٹال لگے ہوئے ہیں جن میں سے دو بعد میں مشہور ترین راشد سی فوڈ نے قائم کیے ہیں۔صافی کے سٹال پر شیف عبدالبصیر زندہ کیکڑا لے کر مہارت سے کاٹ کر اور صاف کر کے ابالتے ہیں اور اس طرح وہ اپنا خاص الخاص کریب سوپ تیار کرتے ہیں۔ جب یہ ہو جائے تو وہ مصالحے کا ایک مرکب شامل کرتے ہیں۔ ایک ذائقہ دار اور خوشبودار پکوان بنانے کے لیے مرکب کو آدھے گھنٹے تقریباً ابلنے تک پکاتے ہیں۔ گرم مصالحہ، ہلدی اور شیف عبدالبصیر کے "خفیہ مسالے کے آمیزے" کی شمولیت کیکڑے کے سوپ کی منفرد کشش کو بڑھاتی ہے۔صافی نے کہا، "یہ کافی مقبول ہو گیا ہے۔ لوگ اس کا لطف لینے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔ اس کا مزہ اس وقت بھی آتا تھا اور اب بھی یہ لوگوں کا پسندیدہ ہے۔ایک مستقل گاہک محمد عارف اعوان جو ہر ہفتے یہاں آتے ہیں، ان ذائقوں کی تصدیق کرتے ہوئے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ یہاں اکثر آتے رہتے ہیں، "ذائقہ ہر لحاظ سے اچھا اور بہترین ہے۔ایک نئی گاہک سائرہ خالد نے نوٹ کیا کہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے یہ ایک اچھا انتخاب بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا، "چونکہ کراچی کا موسم سرد ہے اس لیے سوپ اچھا ہے، گرم ہے۔" انہوں نے مزید کہا سوپ میں بہت زیادہ کالی مرچیں تھیں جس سے مصالحہ دار کھانا پسند کرنے والوں لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا، "یہ تھوڑا سا چٹپٹا ہے اور اس میں کیکڑے کا گوشت اچھی خاصی مقدار میں ہے۔ سرونگ کافی بڑی ہے، دو افراد کے لیے کافی ہے۔خالد نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سی فوڈ اسٹریٹ پر جائیں، مچھلی اور جھینگے سے لطف اندوز ہوں لیکن کیکڑے کا سوپ آزمائے بغیر گھر واپس نہ جائیں۔

مزیدخبریں