چیف الیکشن کمشنرکا نگران وزیراعظم کےمشیراحد چیمہ کو آج ہی ہٹانے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد خان چیمہ کو آج ہی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کے لیے نگراں وزراء کو ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نگراں وزیر فواد حسن فواد کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پرالیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔اس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکم دیا کہ احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، لہٰذا آج ہی عمل کروائیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن