چائے لانے میں تاخیر، ہندوستانی نے تلوار سے بیوی کا سر کاٹ ڈالا

ایک ہندوستانی شوہر نے اپنی تلوار نکالی، بیوی کا سر اس کے جسم سے الگ کیا اور اسے لے کر سڑک پر چل پڑا۔ قتل کی وجہ حیران کن تھی کہ بیوی نے چائے کا کپ لانے میں دس منٹ تاخیر کردی تھی۔میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پچاس کی دہائی کی عمر کے ایک شخص نے چائے تیار کرنے میں تاخیر ہونے پر اپنی بیوی کا تلوار سے سر قلم کر دیا۔ بیوی کو چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار شخص نے پولیس کو بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً 6 بجے اس نے اپنی بیوی سے چائے بنانے کو کہا لیکن اس نے چائے لانے میں دیر کردی تھی۔قاتل نے کہا میں نے پھر پوچھا کہ اس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔ بیوی نے کہا چیخ کیوں رہے ہو تو میں نے کہا میرا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ انڈین ایکسپریس اخبار کی ایک رپورٹ میں ایک افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیش میں آکر اس نے گھر کے اندر تلوار نکالی اور بیوی کے سر پر کئی بار مارا جس سے اس کی موت ہوگئی۔مقتولہ خاتون کے بیٹے نے کہا کہ اس نے اور اس کی بہن نے اپنے والد کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ اس لیے ہم نے پولیس کو فون کرکے شکایت درج کرائی۔

ای پیپر دی نیشن