شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اوررات سرد رہنے کاامکان

Dec 21, 2023 | 14:27

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 49 فیصد ہے، 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، فضائی آلودگی کے زرات کی شرح 151 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں