دوسری بین الاقوامی اسلامی کانفرنس‘ اسرائیل کو ”دہشت گردملک“ قرار دینے پر اتفاق

Feb 21, 2009 | 11:30

سفیر یاؤ جنگ
عمان (آن لائن) سوڈان میں بچوں سے متعلق منعقدہ دوسری بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کے دوران چھتیس مسلمان ممالک نے اسرائیل کو \\\"دہشت گرد ملک\\\" قراردینے اور دنیا میں اسی اصطلاح کے ساتھ مشہور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مڈل ایسٹ سٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق خرطوم میں حال ہی میں منعقدہ کانفرنس کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران وحشیانہ قتل عام اور فلسطینی نسل کشی پر صہیونی ریاست کو دنیا کی دہشت گرد ریاست قراردیا گیا ۔ دوسری جانب اردن میںاسرائیل سے تعلقات کی مزاحمتی کمیٹی کے قیام کو کانفرنس کاخوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اسے عالم اسلام کا حقیقت پسندانہ موقف قراردیا ہے۔ کمیٹی کے چیئر مین بادی رفائعہ نے عمان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس وقت ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں