مولانا صوفی محمد مقامی طالبان کمانڈروں کیساتھ مذاکرات کیلئے تحصیل کبل کےعلاقہ دیولائی پہنچ گئے۔

مولانا صوفی محمد اپنے داماد اور طالبان رہنما مولانا فضل اللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد تحصیل کبل کے علاقہ دیو لائی پہنچے جہاں وہ اہم کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مولانا صوفی محمد نے قومی امن جرگے کو بھی دیولائی طلب کیا ہے۔ یہ جرگہ آج دوپہر کے بعد ہورہا ہے۔ مولانا صوفی محمد قومی امن جرگہ کے ساتھ سوات میں امن وامان کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں قیام امن اور ہتھیار ڈالنے کے حوالے سے مولانا صوفی محمد اور مولانا فضل اللہ کے درمیان مٹہ میں ہونے والی ملاقات کافی کامیاب رہی جبکہ مولانا فضل اللہ مرکزی شوریٰ کے ارکان سے مشاورت کے بعد مولانا صوفی محمد سے دوبارہ ملاقات بھی کریں گے

ای پیپر دی نیشن