فیڈرل گورنمنٹ کےماتحت اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ ہونےکے خلاف تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری رہا، ہزاروں اساتذہ نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک پر امن ریلی نکالی۔

فیڈرل گورنمنٹ کےماتحت سات ہزاراساتذہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے اعلان کو ساڑھے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک عمل نہیں کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے۔ ڈی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ کے صدر اظہر اعوان نے کہا کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ کے چار سو سے زائد سکولوں میں پانچ روز سے جاری اساتذہ کی ہڑتال کے باعث ڈھائی لاکھ طلبہ کو تعلیمی نقصان کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن