ایسٹونیہ کےایک یتیم خانہ میں آتشزدگی سے دس خصوصی بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یتم خانے میں اچانک آگ بھڑک آٹھی، آتشزدگی کے وقت عمارت میں سینتیس بچے اور نو بالغ افراد موجود تھے۔ریسکیو آپریشن کے سربراہ پریٹ لاؤس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے دس بچے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ یتیم خانہ انیس سو پچاس سے کام کررہا ہے جس میں بچے شیر خواری سے لے کر اٹھارہ سال کی عمر تک قیام کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن