افغانستان : افغان ونیٹو فورسز کی مشترکہ کارروائی‘ 29بچوں اور20خواتین سمیت 64 شہری جاں بحق

کابل (آن لائن+رائٹر+مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں افغان ونیٹو فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران29بچوں اور20خواتین سمیت 64 شہریوں کو ہلاک کردیا جبکہ طالبان نے آسٹریلوی فوجی اور اس کے مترجم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جلال آباد شہر میں طالبان خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40ہوگئی ہے۔ صوبہ کنٹر کے ضلع غازی آباد میں افغان ونیٹو فورسز نے چار روز قبل طالبان کے خلاف مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا اور زمینی وفضائی حملے کئے گئے ہیں جس کے دوران کم ازکم 64 افغان شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر فضل اللہ وحیدی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم نیٹو کے ترجمان نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ان کی اطلاعات کے مطابق آپریشن میں صرف7 شہری زخمی ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں ہیںاس دوران صوبہ ارزگان کے علاقے میرآبادمیں طالبان نے ایک آسٹریلوی فوجی اور اس کے مترجم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی ہے تازہ ہلاکت کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے آسٹریلوی فوجیوں کی تعداد23 ہوگئی ہے آسٹریلیا کے افغانستان میں1,550 فوجی تعینات ہیں ۔ افغانستان میں گزشتہ تین ہفتوں میں یہ چوتھا خودکش حملہ تھا۔ جبکہ نیٹو نے مشرقی افغانستان میں اپنی فورسز کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ایساف کے آپریشن مےں 50سے زائد شہری شہید ہوئے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن