لندن فیشن شومیں مصنوعی برفباری اورچمکتی بجلی میں ماڈلزنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے ماحول کو سحر انگیز کردیا۔

لندن میں ہونے والے فیشن شومیں موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی،جسے دیکھنے کے لیے فلم، کھیل اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مصنوعی برفباری اور چمکتی بجلی میں ماڈلز کی ریمپ پر واک سے ماحول سحر انگیز ہو گیا،شرکاء نے اس انوکھے آئیڈیا کو خوب پسند کیا۔ فیشن شومیں زگ زیگ ڈیزائن سے بنی پنسل سکرٹس اورٹی شرٹس جس پر پرندوں کے ڈیزائن اپلیق کئے گئے تھے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی،دوسری جانب اسی فیشن ویک کے دوسرے سیشن میں مصنوعی چمکتی ہوئی بجلی بھی گرائی گئی جس کے آگے بنے سٹیج پر واک کرتے ہوئے ماڈلز نے ماحول کو خوبصورت بنایا، فیشن شو تئیس فروری کواختتام پزیر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن