سپریم کورٹ، وکیل شبنم بریال قتل کیس کا چالان پیش نہ کرنے پرسخت برہمی، آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عدالت طلب۔

Feb 21, 2012 | 13:37

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے شبنم بریال ایڈووکیٹ قتل کیس کا چالان پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب اورڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو طلب کرتے ہوئے اس وجہ سے جیلوں میں قید ملزمان کی تفصیلات کل طلب کرلی ہیں، کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے چالان پیش نہیں کیے جاتے یہ کیا تماشہ ہے،چیف جسٹس نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو شاید جیلوں میں قید ملزمان کی صورتحال کا اندازہ نہیں ہے۔
مزیدخبریں