ہزارہ برادری حملوں میں 11شدت پسند ملوث ان کا تعلق رحیم یار خان، کراچی، بلوچستان سے ہے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان

اسلام آباد(ثناءنیوز/ اے پی اے) ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے کیرانی روڈ اور علمدار روڈ پر ہزارا برادری پر حملوں میں 11 شدت پسند ملوث تھے، ان کا تعلق رحیم یار خان (پنجاب)، کوہلو، نواکلی، تلی ناصراں بلوچستان اور کراچی کے علاقے منگھو پیر سے ہے۔ ثاقب جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری پر جنوری اور فروری میں کئے جانیوالے دونوں حملوں میں 11 افراد ملوث تھے، جن میں سے 4 مارے گئے، 7 گرفتار ہیں۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں شاہ ولی کا تعلق رحیم یار خان، عبدالوہاب عرف ڈاکٹر کا تعلق کوہلو، نعیم خان عرف نعیم بھائی کا تعلق نواکلی تلی ناصراں بلوچستان جبکہ چوتھے کا نام انور خان ہے اوراس کا تعلق منگو پیر کراچی سے ہے۔ آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حملوں کی اطلاعات دے دی تھیں، حملوں کے وقت کیرانی روڈ کی سکیورٹی ایف سی اور علمدار روڈ کی سکیورٹی پولیس کے پاس تھی۔

ای پیپر دی نیشن