پاکستانیوں کی اکثریت ترقیاتی کاموں کیلئے غیر ملکی امداد کی حامی، 33 فیصد مخالف: سروے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی عوام کی اکثریت نے ترقیاتی کاموں کےلئے غیرملکی امداد لینے کی حمایت کردی ، 6فیصد لوگ بیرون ممالک سے فوجی امدادکے حامی ،33فیصدلوگوں نے ہر طرح کی بیرونی امداد کی مخالفت کردی۔ ”سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ“ (ایس ڈ ی پی آئی)کی طرف سے ایک سروے میں پاکستان کے 52 اضلاع اور دو قبائلی ایجنسیوں میں مختلف زبانوں اور قومیتوں کے حامل 1200سے زائد افراد کی ر ائے لی گئی۔ 61 فیصد لوگوں نے ترقیاتی کاموں کےلئے بیرونی امدادکو فائدہ مند قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن