اسلام آباد (آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے شرےک چےئرمےن اور صدر زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ کی علیحدگی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہےں، حکومت اپنی آئےنی مدت پوری کرےگی، انتخابات آئےن وقانون کے مطابق وقت پر شفاف انداز مےں کرائے جائےں گے،آئندہ انتخابات مےں پےپلزپارٹی اےک بار پھرکامےابی حاصل کرے گی، تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےں گے، ملک مےں جمہوری استحکام کے لئے مفاہمتی پالےسی جاری رہے گی۔ وہ بدھ کو ےہاں اےوان صدر مےں وزیراعلیٰ سندھ سےد قائم علی شاہ، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سمیت وفاقی وزرا اور اہم پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا خورشید شاہ، نوید قمر، آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور پیر مظہر الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات مےں ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت سے علیحد گی کے بعد صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صدر زرداری کو بتایا کہ ایم کیو ایم کا حکومت سے نکل جانے کے باوجود صوبائی حکومت کوئی خطرہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزےراعلیٰ سندھ کو ہداےت کی کہ کراچی اور صوبے مےں امن وامان کے قےام کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائےں۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے بھی سابق وزیراعظم گیلانی کے ہمراہ صدر زرداری سے ملاقات کی ۔ گورنر نے صدرکو صوبہ پنجاب میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی جس مےں ملک کی سےاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔دریں اثناءصدر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں نگران سیٹ اپ اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔