ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریر کے دوران ”زرداری صاحب“ اور ان کے حواریوں کی کرپشن، لوٹ مار اور نااہلی کے ساتھ ”خان صاحب“ اور ”قادری صاحب“ کی سیاسی شعبدہ بازیوں پر کڑی تنقید کی جس پر لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔ وزیراعلیٰ نے تقریر کے آخر میں ”پاکستان زندہ باد“، ”قائداعظم زندہ باد“ اور ”نوازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگوائے۔