لاہور (ملک ارشد عاصم وقت نیوز) نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد حاصل کر رہے ہیں جلد کارروائی شروع کر دینگے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کو متعدد درخواستیں اور شکایات موصول ہوئیں جن کے پیش نظر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور دیگر افسروں کیخلاف زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی اے حکام نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی قانونی تقاضے پورے کئے بغیر منظوری دی اور کئی ہاﺅسنگ سکیموں کو منظوری دینے کیلئے ایل ڈی اے کے افسروں نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے افسروں کے خلاف باضابطہ کارروائی جلد شروع کی جائے گی اور تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ افسروں سے متعدد بار مﺅقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے معذرت کرلی۔ واضح رہے لاہور میں 100سے زائد سکیمیں غیرقانونی ہیں جن کے خلاف تاحال قابل قدر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
”غیرقانونی الاٹمنٹ“ نیب ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف تحقیقات کریگا
Feb 21, 2013