ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 2 ا رب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ دے گا

اسلام آباد (آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دو سال میں پاکستان کو مختلف قرضوں کی صورت میں دو ارب چھیالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر فراہم کرئے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کنٹری آپریشن بزنس پلان کے مطابق یہ قرضے توانائی رزاعت، واٹر مینجمنٹ اور دیہی علاقوں کی فلاح و بہود کے منصوبوں کے لئے فراہم کیے جائےں گے۔ پلان کے مطابق یہ قرضہ 17 مختلف منصوبوں کے لئے دو اقساط میں فراہم کئے جا ئیں گے۔ اے ڈی بی کے مطابق سال 2012ءمیں بینک اور پاکستانی حکومت کے درمیان ان منصوبوں کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ بینک کے مطابق پاکستان بینک کے ایشیائی ترقیاتی فنڈ سے مالی معاونت کے لئے مکمل طور پر کوالیفائی کرتا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان کی گزشتہ کارکردگی کی بناءپر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن