نظریہ ضرورت ہی نہیں نظریہ شرارت بھی دفن ہو چکا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے الیکشن کمشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔ نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی آئین کے مطابق نہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جب چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ہوئی، اس وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا، اب الیکشن سر پر آگئے تو آپ شرارت کرنے آگئے۔ نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نظریہ ضرورت اب دفن ہوچکا ۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ نظریہ ضرورت بھی دفن ہو چکا اور نظریہ شرارت بھی، اس لئے درخواست ناقابل سماعت ہے اور خارج کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن