لاہور+ ٹوبہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر + نامہ نگار) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن، بے روزگاری اور بد امنی سے نجات کے لئے زر بابا چالیس چوروںکا راستہ روکنا ہوگا۔ عوام نے اگر آئندہ عام انتخابات مےں محمد نواز شرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ (ن) کو بھاری اکثرےت سے کامےاب کرایا تو دوسال کے اندر ملک سے لوڈشےڈنگ سمےت تمام اندھےروں کا خاتمہ کردےں گے۔ ڈکٹیٹر مشرف اور زر بابا اور ان کے حوارےوں نے لوڈشےڈنگ سے ملک کو اندھےروں مےں ڈبو دےا ہے، بیدردی سے ملک لوٹا صنعتوں چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو گےا ہے، زراعت، ہسپتال اور سکولوں کو روشنےوں سے محروم کر دےا گیا ہے۔ اگر بدترین لوٹ مار نہ ہوتی تو آج ملک میں اندھیرے نہ ہوتے ۔ آیندہ عام انتخابات میں اگر پاکستان کو روشن کرنا ہے تو زربابا چالےس چوروں کا دےا گل کرنا ہو گا۔ جنہوں نے حاجےوں کی جےبےں کاٹےں۔ رےنٹل پاور منصوبوں مےں اربوں روپے کھائے اور سپرےم کورٹ کی پابندی کے باوجود 80۔ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے توقےر صادق کو نےا پاسپورٹ دے کر ابوظہبی فرار کرا دےا اگر ان لٹےروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے تو عوام کو آئندہ الےکشن مےں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہوگا۔ وہ سپورٹس سٹےڈےم ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے اپنے دور حکومت کے فلاحی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے عوام کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہےں۔ وزےر اعلیٰ شہباز شرےف نے ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں اربوں روپے مالےت کے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف ترقےاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنےاد رکھا۔ طالب علموں مےں سولر لےمپس،کچی آبادی وجناح آبادےوں کے مکےنوں اور موروثی مزارعےن مےں مالکانہ حقوق کی اسناد بھی تقسےم کےں۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے ٹوبہ ٹےک سنگھ کی تمام شہری آبادی کو پےنے کے صاف پانی فراہم کرنے کے لئے 83کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کے مےگا پراجےکٹ کا سنگ بنےاد رکھا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ آئی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بیٹے کے قتل کا افسوسناک واقعہ پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ کیس کی تفتیش کے لئے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم قتل کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کرے اور مقدمے میں ہونے والی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ شہباز شریف نے حیات آباد (پشاور) میں بنائے جانے والے چڑیا گھر کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے قیمتی جانور اور پرندے بطور تحفہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔