صوفیہ (اے ایف پی+رائٹرز) بلغاریہ کے وزیر اعظم بوائیکوبوریسو نے کرپشن ، بجلی کی قےمتوں مےں اضافوں کےخلاف ملک گےر عوامی احتجاج اور مظاہروں پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ رائٹرز کےمطابق یورپی یونین کے غریب ترین رکن ملک بلغاریہ کے وزےراعظم نے وزےر خزانہ کو برطرف کرنے اور بجلی کی قےمتوں مےں کمی کر کے احتجاج کی شدت کم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ مظاہروں کو ختم نہ کر سکے،گزشتہ رات پولےس سے جھڑپوں مےں 25مظاہرےن زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دےا گےا۔بلغارےن عوام بجلی کی انتہائی زےادہ قےمتوں ، کرپشن، گرتے ہوئے معےار زندگی سمےت دےگر حکومتی اقدامات سے انتہائی نالاں اور سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بوائیکوبوریسو نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ مےں اےسی حکومت کا حصہ بن کر نہیں رہ سکتا جہاں پولےس عوام پر تشدد کرے، یہ عوام ہی ہیں جو ہمیں اقتدار دیتے ہیں اور آج ہم انہیں یہ واپس دے رہے ہیں اسی میں عزت اور عظمت ہے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ نگران حکومت کا بھی حصہ نہیں بنیں گے۔
بلغاریہ میں کرپشن اور مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہروں پر وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
Feb 21, 2013