لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ میں سیالکوٹ سٹالینز نے راولپنڈی اور کراچی بلیوز نے لاہور راوی کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے راولپنڈی کی پہلی اننگز 294 رنز کے جواب میں پہلی اننگز 563 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور راولپنڈی کے خلاف 269 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ محمد ایوب 160 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ منصور امجد نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعدالطاف نے 3 اور بابر نعیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی کی ٹیم دوسری اننگز میں 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بابر نعیم نے 71 اور شعیب احمد نے 53 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 5 اور بلاول بھٹی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ میں کراچی بلیوز نے لاہور راوی کو 8 وکٹوں سے زیر کیا۔ لاہور راوی کی ٹیم دوسری اننگز میں 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور کراچی بلیوز کو فتح کےلئے 121رنز کا ہدف دیا۔ جہانگیر مرزا 70 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہے۔ انور علی نے 5 اور تابش خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلیوز نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کیا۔ فخرزمان 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
قائداعظم ٹرافی : سیالکوٹ سٹالینز‘ کراچی بلیوز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Feb 21, 2013