جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ‘ قومی ٹی ٹونٹی‘ ون ڈے سکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی کو افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچز کی کارکردگی کی بناءپر ایک مرتبہ پھر ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ شاہد آفریدی کو کارکردگی دکھانے کا آخری موقع قرار دیدیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جو رات 8 بجے تک جاری رہے۔ بعدازاں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اقبال قاسم نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض، عمر گل، احمد شہزاد، عمر امین، ذوالفقار بابر اور اسد علی جبکہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، یونس خان، شعیب ملک، کامران اکمل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض، عمر گل، عمران فرحت اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے کیا ہے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے رائے لیکر ٹیم خود منتخب کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنویر احمد اور راحت علی ہماری چوائس نہیں تھی ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر انہیں جنوبی افریقہ بھجوایا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی شکست کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ابھی اس بات کا پنڈورا باکس نہیں کھولا جا سکتا۔ جنوبی افریقہ میں پاکستانی با¶لنگ مشکلات سے دوچار ہے جس کو مدنظر رکھ کر ٹیم میں چار فاسٹ باولرز شامل کئے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم حتمی گیارہ رکنی سکواڈ میں انہیں شامل کرنا یا نہ کرنا ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا کام ہے۔ سرفراز احمد کو ڈومیسٹک کارکردگی پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن جنوبی افریقہ میں ان کی کارکردگی نے مایوس کیا ہے۔ عدنان اکمل کا شمار ہمارے بہترین وکٹ کیپروں میں ہوتا ہے مستقبل میں انہیں موقع دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...