جنید خان کی سنچورین ٹیسٹ میں شرکت کا امکان‘ مصباح آخری میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم

سنچورین+اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کےلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سنچورین پہنچ گئی جہاں کل سے دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلا جائےگا۔ پاکستانی ٹیم کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس سیشن ہوا۔ ان فٹ بولر جنید خان فٹ ہوگئے ہیں اور ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی پہلے ٹیسٹ کی نسبت بہتر رہی دوسری اننگز میں بلے بازوں کی غیر ذمہ داری شکست کی وجہ بنی۔ ٹیم سنچورین ٹیسٹ میں بھی مثبت کرکٹ کھیلے گی۔ پاکستانی کپتان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ان کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کی خواہش مند ہے ۔ نوید چیمہ نے کہا کہ کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں شکست کی وجہ غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ تھی۔ کھلاڑیوں نے وہ پروفیشنل اپروچ نہیں دکھائی جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں۔ ایک سیشن کی خراب کارکردگی شکست کا سبب بنی اور جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ جنید خان نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس شروع کر دی ہے اور جنید خان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ جنید خان پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تاہم اب انہوں نے انجری سے نجات پانے کے بعد ٹریننگ کیمپ میں ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...