بیجنگ (این این آئی) چین کی فٹبال کی اعلیٰ ترین تنظیم نے تین سال سے جاری میچ فکسنگ معاملے میں تینتیس کھلاڑیوں اور اہلکاروں پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔ فٹبال کی اعلی تنظیم نے شنگھائی شنہوا کلب پر ایک ملین یوان یا ایک لاکھ ساٹھ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس سے2003کے خطاب سے بھی محروم کر دیا گیا جس میں فتح یاب ہونے کے لئے اسے ایک میچ فکس کرنے کا مرتکب پایا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی شنہوا نے ایک کے مقابلے چار گول سے جیت حاصل کرنے کے لئے حکام کو رشوت دی تھی۔