اسلام آباد (پ ر) پی ٹی سی ایل نے ایک نئی سٹرٹیجک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صارفین صرف پچاس فیصد واجبات کی ادائیگی پر اپنے بند لینڈ لائن کنکشن بحال کروا سکیں گے اور اس پر کوئی اضافی چارجز بھی وصول نہیں کئے جائیں گے۔ اس تشہیری مہم میں ”ون پا¶نڈ فش“ گانے سے شہرت پانے والے بین الاقوامی گلوکار‘ شاہد نذیر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مہم کا مقصد پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کو صرف 250 روپے ماہانہ میں لامحدود آن نیٹ کالز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ فرقان حبیب قریشی پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کمرشل نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کی شاہد نذیر کے ساتھ ”ریکونیکٹ لینڈ لائن لنک“ تشہیری مہم
Feb 21, 2013