لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے سمپارس یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل یونس بھٹی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری لاہور محمد شفیق خان نے دیگر عہدے داروں چوہدری مختار، اکرم معظم اور امین شاکر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمپارس یونین اپنے قومی کردار ادا کرتے ہوئے ریلوے کو بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں لوکو موٹو، سکریپ سکینڈل، ریلوے کی کمرشل اور زرعی زمینوں اور نجی شعبے میں ٹرینوں کو دیئے جانے والے معاہدوں میں بے قاعدگیوں پر آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ملی بھگت اور سیاسی مداخلت سے پاکستان ریلوے کو بڑے نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر محکمے میں سکیلوں کی بندربانٹ نہ رکی اور کرپشن جاری رہی تو سمپارس یونین جلد ہی ملک گیر سطح پر تحریک چلائے گی۔
سمپارس یونین نے ریلوے میں کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
Feb 21, 2013