فاٹا سیکرٹریٹ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی سیفران میں فاٹا کو ”منی صوبہ“ قرار دیدیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کو اجلاس کی کاروائی کے دوران فاٹا سیکر ٹریٹ کے اعلی حکام نے قبائلی علاقوں کو ”منی صوبہ ،، قرار دیتے ہوئے کہا ہے اتنے بڑے علاقے کو صرف چھ سیکرٹریوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ فاٹا یونیورسٹی کے چارٹر کی منظوری کے لئے اسے صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے وانا کیڈٹ کالج کی تعمیر کے لئے عرب امارات نے 12کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن