”انتخابات“ فضل الرحمن نے جے یو آئی کی جنرل کونسل کا اجلاس 23فروری کو بلا لیا

Feb 21, 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور اہم امور پر غور کے لئے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 23فروری (ہفتہ) کی صبح جامعہ مدنیہ لاہور میں طلب کر لیا، دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملکی حالات پر غور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پالیسی طے کی جائے گی، یہ بات مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے صحافیوں کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مختلف جماعتوں کی جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے رابطوں کی روشنی میں پالیسی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے نزدیک عام انتخابات کا التواءملک کو بڑے ائینی بحران کی طرف دھکیل دے گا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی عام انتخابات کے لئے تیار ہے ہم یہ میدان کسی سیکولر لابی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں