لاہور( خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا سیاسی مقابلہ کرنے کیلئے اپنی پارٹی تنظیموںکو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔منظور وٹو نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے صوبائی دفتر کے علاوہ ماڈل ٹاﺅن میں ایک سیکرٹریٹ بھی قائم کیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ قائم کیاجارہا ہے۔تمام ضلعی صدور کو ہدایت کردی ہے کہ اپنے اپنے ضلع میں پارٹی آفس کھولیں۔منظور وٹو نے ضلعی عہدیداران کو ہدایت کی کہوہ اپنے اپنے ضلع کا دورہ کرنے کا شیڈول بنا کر بھیجیں تاکہ نہ صرف منظور وٹو بلکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ضلع کی سطح پر منعقد کئے جانے والے جلسہ عام سے خطاب کرسکیں۔
منظور وٹو نے پارٹی تنظیموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
Feb 21, 2013