لاہور (این این آئی) قائم مقام آئی جی پولیس خان بیگ نے کہا ہے کہ صوبے میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر نقوی اور انکے صاحبزادے کے قتل میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے جس کو وہ ہر صورت پورا کریں گے۔ پنجاب بھر میں جرائم پیشہ اور کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے تاکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو قانون کے مطابق سختی سے روکا جاسکے۔
آئی جی پنجاب کی کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنیکی ہدایت
Feb 21, 2013