بھارت: مہنگائی اور لیبر پالیسی کیخلاف ہڑتال‘ یونان میں ٹیکس بڑھانے‘ اجرتوں میں کمی کیخلاف مظاہرے

Feb 21, 2013

 نئی دہلی/ایتھنز(اے ایف پی/ثناءنیوز) بھارت کی گیارہ مزدور یونینز نے ملک میں روزانہ کی مہنگائی، بیروزگاری، تیل کی بڑھتی قیمتوں اور لیبر پالیسی کے خلاف بدھ سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے ۔۔مزدور یونینز کی اس ہڑتال کو سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ آندھرا پردیش کی تلنگانا متحدہ کمیٹی اور مہاراشٹر میں شیوسینا نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔اس ہڑتال میں ملک بھر میں بینکوں کی یونین کے ملازمین بھی شامل ہو رہے ہیں لہذا سرکاری بینکوں میں لین دین نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت کے نگران مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کے ملازمین بھی اس ہڑتال میں شامل ہو رہے ہیں۔حالانکے حکومت نے بینک ملازمین سے اپیل ہے کہ وہ مزدور یونینز کی ہڑتال میں شامل نہیں ہوں۔ یونان بھر میں مزدور تنظیموں کے تحت مظاہرے ہوئے۔ ریلیاں نکالیگئیں۔ تعلیمی و کاروباری ادارے بند رہے۔ پولیس پر مظاہرین نے پٹرول بم پھینکے اور متعدد گاڑیاں تباہ کر دیں۔ ٹیکسوں میں اضافہ، اجرتوں میں کمی جیسے دیگر اقدامات کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے ہنگامے جاری ہیں۔ مظاہرین کی سرکاری مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یاد رہے حکومت نے بچتی پیکیج کے تحت سرکاری اداروں کی مراعات میںکمی کر دی تھی۔

مزیدخبریں