آسٹریلیا: کوئٹہ دھماکوں کیخلاف پاکستانیوں کا مظاہرہ، پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

 پرتھ (آئی این پی) آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہزارہ کمیونٹی اور دیگر پاکستانیوں نے پاکستان میں بم دھماکوں اور بے گناہ لوگوںکے قتل عام کے خلاف بدھ کو مظاہرہ کر کے ذمہ داران کی گرفتاری اور ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہزارہ کمیونٹی اور دیگر پاکستانیوں نے پاکستان کے مختلف شہروں خصوصاًکوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے اور بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف سینکڑوں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن