امریکی سینٹرلِنڈ سے گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اوریمن سمیت دیگرملکوں میں ڈرون حملوں میں چارہزارسات سوافراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں کئی بے گناہ بھی شامل ہیں۔

امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان اوریمن میں القاعدہ کے سینئررہنماؤں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا حالت جنگ میں ہے اورڈرون کوایک ہتھیارکے طورپراستعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سینٹر گراہم کہتے ہیں پاک افغان بارڈربہت مشکل علاقہ ہے، وہاں فوجی تعینات کرنا نا ممکن ہے، اس لئے ڈرون استعمال کئے جاتے ہیں۔ امریکی سینیٹرنے کہا کہ بعض اوقات بے گناہ لوگوں کو بھی مارنا پڑتا ہے جبکہ ڈرون حملوں کی عدالتی نگرانی ایک احمقانہ خیال ہے۔

ای پیپر دی نیشن