ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنےکیس کی سماعت شروع کی تو الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دو سابق ایم پی ایز آمنہ بٹر اور راناآصف جبکہ ایک سابق ایم این اے شہناز شیخ دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ بطور ارکان اسمبلی انہوں نے جتنی بھی مراعات حاصل کیں وہ واپس لی جائیں۔ملزمان بارہا طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پچیس فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔