قائم مقام صدر نے قومی اسمبلی کے بعد سینٹ کا اجلاس بھی 24 فروری کی شام کو طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی) قائم مقام صدر مملکت نے قومی اسمبلی کے بعد ایوان بالا کا اجلاس بھی 24 فروری کی شام پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق صدر نے سینٹ کا  102 واں اجلاس 24 فروری کی شام پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ سینٹ کے اجلاس  سے قبل  چیئرمین سینٹ کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اجلاس کا ایجنڈا اور دیگر امور طے کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حلیف جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس  میں اپنی اپنی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن