پی آئی اے پاکستان کی پہچان ہے ادارہ بچانے کیلئے سب ملکر کام کریں: چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

کراچی (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن   پاکستان کی پہچان ہے اور اس ادارے کو بچانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔ وفاقی حکومت پی آئی اے کو نئے جہاز فراہم کرے اور ادارے کی بہتری کے لئے وفاق کی جانب سے دیئے گئے قرضوں پر حکومت سود وصول نہ کرے، پی آئی اے اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنے شیئرز بینکوں کو فروخت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال، سینیٹر میر یوسف بدینی، سینیٹر نواب زادہ سیف اﷲ مگسی اور سینیٹر بیگم نجمہ حمید کے علاوہ کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضیٰ شریک تھے جبکہ پی آئی اے کی نمائندگی سیکرٹری ایوی ایشن و چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی، منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے جنید یونس، ڈائریکٹر فلائیٹ آپریشن کیپٹن قاسم حیات اور ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ شاہ نواز رحمان نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن و چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ  پی آئی اے میں جہازوں کی کمی کے باعث ورکرز کی تعداد زیادہ لگتی ہے، اگر پی آئی اے کو مطلوبہ جہاز مل جائیں اور اندرون و بیرون ملک پروازیں چلنا شروع ہو جائیں تو یہ ادارہ ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کے سیکرٹری کو بھی بلائیں گے اور ان سے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے رپورٹ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...