لاہور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں مولانا عاصم کا کہنا تھا کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دیدیا ہے، مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور مولانا سمیع الحق کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔