52 لاپتہ افراد کا کیس‘ پشاور ہائیکورٹ سے وفاقی حکومت‘ کمانڈر خیبر رائفلز کو نوٹس

Feb 21, 2014

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فصیح الملک اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صوبے بھر سے لاپتہ 52 افراد کیس میں وفاقی حکومت اور کمانڈر خیبر رائفلز کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاپتہ افراد کی یہ نئی درخواستیں تھیں۔ یہ افراد خیبر ایجنسی  سمیت مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئے تھے۔ سماعت کے موقع پر  لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد عدالت عالیہ میں موجود تھی۔  چیف جسٹس فصیح الملک اور جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی حکومت‘ وفاقی سیکرٹری کمانڈر خیبر رائفلز‘ سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں