دیپالپور (نامہ نگار) بھارت سے زرعی اجناس کی تجارت کے خلاف پاکستان کسان اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہزاروں کسانوں نے کچہری چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور طلبہ و طالبات کئی گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔