اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایووونگل اور ایوو 3.1 کے نئے صارفین کو ایک ماہ تک مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے یہ پیشکش 14 فروری سے 28 فروری 2014ء کے درمیان خریدے گئے تمام یوسٹ پیڈ اور پری پیکیجز کیلئے ہے پی ٹی سی ایل ’’سپرنگ آفر‘‘ ایوو 3.1 صارفین کو اگلے چھ ماہ تک ماہانہ چارجز پر 38 فیصد بچت کے علاوہ ایک ماہ انٹرنیٹ کے مفت استعمال کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اس پیشکش کی مدت گزرنے کے بعد ایوونگل کے ماہانہ چارجز 1500 روپے ہوں گے اور ڈائون لوڈنگ کی حد 30 جی بی ہوگی۔