لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ آن لائن) مذہبی اور سیاسی جماعتیں آج یوم دعا اور یوم احتجاج منائینگی، نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک کے دفاع، سالمیت و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیںگی۔ دوسری جانب سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ایف سی اہلکاروں اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل عام کیخلاف یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائیگی۔ علاوہ ازیں پاکستان سنی تحریک دہشت گردی اور طالبان سے مذاکرات کے خلاف آج(جمعہ) یوم احتجاج منائے گی۔ سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق ایف سی اہلکاروںاور پولیس جوانوں کی شہادت پر دہشت گردوں کے خلاف مساجد میںخطابات جمعۃ المبارک میں مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔
مذہبی اور سیاسی جماعتیں آج یوم دعا اور یوم احتجاج منائینگی
Feb 21, 2014