نیوزی لینڈ نے 14 برس بعد ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اسلام آباد (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 14 برس بعد ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ کیوی ٹیم نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کو ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا بھی عالمی اعزاز حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے 2007ء میں بنگلہ دیش کے خلاف  میچ میں 3.3 اوورز میں ففٹی مکمل کی تھی۔ ویلنگٹن میں رواں ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ نے چودہ برس بعد 6.4 اوورز میں 100 رنز بنائے جس میں میک کولم کی عالمی مقابلوں کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی بھی شامل تھی۔

ای پیپر دی نیشن