ساﺅتھی کی تباہ کن باﺅلنگ، میکلم کی برق رفتار بیٹنگ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور + ولنگٹن (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر + نیوز ایجنسیاں) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو باآسانی8وکٹوں سے ہرا دیا، انگلینڈ کی پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 123 رنز بنا کر آو¿ٹ، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے،7انگلش بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، ٹم ساو¿تھی نے 33 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، برینڈن میک کولم نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا،18گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بناڈالی، انگلینڈکی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعہ کو یہاں ویسٹ پیک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگاایونٹ کے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لئے سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 123 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو 18 کے اسکور پر مہمان ٹیم کو ٹم ساوتھی کے ہاتھوں پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر ایان بیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ٹم ساو¿ٹھی کا دوسرا شکار معین علی بنے جو 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔57 کے مجموعی اسکور پر گیرے بیلنس سمیتھ کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھے کھلاڑی ایون مارگن صرف 17 رنز بنا سکے۔ 104 رنز پر جیمز ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساو¿تھی کا شکار بن گئے۔ چھٹی وکٹ 108رنز پر گر گئی جب بٹلر 3 رنز بنا کر ٹم ساو¿تھی کا شکار بنے۔ ساتویں کھلاڑی ووکس کو ساو¿تھی نے ایک رنز پر بولڈ کیا۔ انگلینڈکی آٹھویں وکٹ 116رنزپرگرگئی 117رنز پر فن کو صفر پر ساو¿تھی نے پولین کی راہ دکھائی۔34 ویں اوور میں 123 رنز پر انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی گر گئی ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملنے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ برینڈن میک کولم نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا،18گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بناڈالی۔ برینڈن میک کولم نے25گیندوں پر 8چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 22رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ انگلینڈکی جانب سے دونوں وکٹیں کرس ووکس نے حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ میچ




ای پیپر دی نیشن