شیخوپورہ، فیروزوالا: 2 لڑکیوں، ٹوبہ میں کمسن طالب علم سے زیادتی

شیخوپورہ + فیروزوالا (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگاران) شیخوپورہ، فیروزوالا میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ شیخوپورہ میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں ملزم کرامت علی نے محنت کش محمد بشیر کے گھر میں گھس کر اسکی 28 سالہ بیٹی مافیاں بی بی سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیروزوالا میں رانا ٹائون آہدھیاں روڈ کی آبادی دوھر مسلم میں نوجوان رمضان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (گ) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہو گیا۔ بیٹی (گ) کھیت سے گھر کی طرف آ رہی تھی راستے میں بااثر نوجوان رمضان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسے اغوا کر لیا اور ایک ڈیرہ پر لے جاکر اس کے ساتھ رمضان نے زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں نواحی چک نمبر 343گ ب (جڑاہاں) کا 9 سالہ بیٹا ثقلین اپنے سکول گیا جہاں تفریح کے وقت 4 اوباش نوجوانوں نے اسے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا۔ سرگودھا کے نواحی علاقے 159 شمالی میں 25 سالہ اوباش نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی پروین  کو اوباش نوجوان اشرف نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...